0

سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی،اعلیٰ سطحی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا،سعودی وفد میں وزیر ماحولیات، پانی و زراعت اوروزیر صنعت و معدنی وسائل شامل ہیں،سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے اسسٹنٹ منسٹر ابراہیم یوسف المبارک بھی وفد کا حصہ ہیں۔

سعودی وفد میں رائل کورٹ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں،سعودی وفد صدر مملکت ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کرے گا،سعودی وفد صنعت وتجارت، زراعت، معدنیات، توانائی اور دیگروزراء سے بھی  ملاقاتیں کرے گا۔

سعودی وفد سرمایہ کاری کے اگلے مراحل اور عملدرآمد کے امور پر مشاورت کرے گا،سعودی عرب زراعت، تجارت، توانائی ، آئی ٹی اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دورے میں ریکوڈیک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے امور زیرغور آئیں گے،سعودی وفد کے دورے سے مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور نئے امکانات کی راہیں ہموار ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے ایک ہفتے بعد سعودی وفد پاکستان پہنچاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply