0

ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر ٹمپریچر نیچے نہیں آسکتا۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ٹمپریچر نیچے لانے کی ضرورت ہے، اتنی زیادہ لڑائیاں ہو رہی ہوں تو ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  یہ حکومت 5 مہینے حکومت پوری کر لے بڑی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی حالت یہ ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی یہاں انویسٹ کرنے کو تیار نہیں، جب آپ اپنے لوگوں کو ہی قائل نہیں کر پا رہے تو پھر دوسروں کو کیسے کہیں گے کہ یہاں انویسٹ کریں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا اب بھی آپ کو گرفتاری کا خطرہ کا ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت خطرہ ہے، میں چار بار جیل سے ہو آیا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply