ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزکے گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں 22اپریل تک توسیع کی گئی ہے ۔ایف بی آر نےمارچ 2024 کےعرصے کیلئےگوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی۔
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ مدت میں 4 روز توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قبل ازیں سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرنزجمع کرانےکی آخری تاریخ 18اپریل مقرر تھی۔ایف بی آر نےفیصلہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو بھجوادیا۔