0

مجھے بھی پاکستانی کرکٹرز کے پیغامات آتے رہے ہیں ، اداکارہ مومنہ اقبال

پاکستان کی ایک اور اداکارہ مومنہ اقبال نے پاکستانی کرکٹرز کے پیغامات موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سوال پر کہ کیا کبھی آپ کو کسی کرکٹر کے میسیجز آئے ہیں جس پر اداکارہ مومنہ اقبال نے بتایا کہ جی مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میسیجز کے ذریعے ایک ہیلو ہائے ، سلام دعا ہو جاتی ہے یا پھر کہیں ملیں تو بات چیت ہو جاتی ہے۔

اس سوال کہ کرکٹرز کے میسیجز میں کیا لکھا ہوتا ہے؟ اس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کرکٹرز کے میسیجز  hi,  how are you جیسے ہوتے ہیں، تاہم مومنہ اقبال نے میسجز کرنے والے کرکٹرز کے نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میسیجز کرنے والے کرکٹرزمجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور وہ بیٹسمین تھے۔

واضح رہے اس سے قبل اداکارہ نوال سعید نے کرکٹرز کی جانب سے میسیجز موصول ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply