0

پی آئی اے کی پرواز نے 50 مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ دیا

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کی پرواز 50 مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی۔

ذرائع کے مطابق مسافروں نے گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین ہیں ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے ، آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچ جائے گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply