0

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں بڑا اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں55فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.953ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.909ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 619ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 50فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال نومبرمیں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوںنے 412ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کم ہوئی ہے، اکتوبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 621ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں کم ہوکر619ملین ڈالرہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply