یوٹیلٹی سٹورز پر عام صارفین کےلیے بعض ضروری اشیاء کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق آٹا، چاول ، چینی، دال مسور کی قیمتیں اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹور پر عام صارفین کےلیے 20کلو گرام آٹا کی قیمت 2740روپے،اوپن مارکیٹ میں 20کلو گرام آٹا کی قمیت 1769روپے ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 155روپے فی کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں 143روپے ہے،دال مسور16روپے37پیسے فی کلوگرام ، ٹوٹا باسمتی چاول 19روپے 39پیسے فی کلوگرام ، سپر باستمی چاول 23روپے82پیسے فی کلوگرام اور سیلا چاول کائنات43روپے80پیسے فی کلوگراممہنگا فروخت ہورہا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ صرف بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ صارفین کےلیےرعایتی نرخوں پر فروخت کی جارہی ہے۔