0

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1411روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.01فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1397روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کی سطح پربرقرارہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے، راولپنڈی 1350روپے، گوجرانوالہ 1440روپے، سیالکوٹ 1420روپے، لاہور1476روپے،فیصل آباد1430روپے، سرگودھا1370روپے، ملتان 1429روپے،بہاولپور1450روپے، پشاور1399روپے اوربنوں میں 1380روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313روپے، حیدرآباد 1337روپے،سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1433روپے، کوئٹہ 1450روپے اورخضدارمیں1337روپے ریکارڈکی گئی۔

یا درہے 3اپریل کو ختم ہونے والےہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1397روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.01فیصد زیادہ تھی،پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1383 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply