0

زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں۔

گورنر ا سٹیٹ بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنانشل لٹریسی بینکنگ اینڈ فنانس سے متعلق گونگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل لٹریسی کوفروغ دینے کیلئے ایسے پروگراموں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں مہنگائی کا مسئلہ در پیش تھا، ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا، جمیل احمد نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں، مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے کم ہو رہا ہے، ہم نے سخت فیصلے کیے ہیں درآمدات کو کافی حد تک کم کیا ہے،11 ہزار تاخیر کا شکار درآمدات سے متعلق ایل سیز کے مسائل کو حل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقع کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

گورنر ا سٹیٹ بینک نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوتا دیکھا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ اس سال 7 ملین ڈالر سرپلس رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply