اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے ہو گا۔اسرائیل نے کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ایران کا حملہ عالمی امن اورسلامتی کیلئے بڑاخطرہ ہے۔
دوسری جانب ایران نے جوابی خط میں کہا ہے کہ یہ اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی حملے پر کونسل کے اجلاس کی درخواست کی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔