عید الفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے بعد پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ملازمت پیشہ افراد اپنے پیاروں کو چھوڑنے کا غم اور اداس چہروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد ، لاہور ، کراچی اور دیگر شہروں کو واپس پہنچ رہے ہیں۔
پردیسیوں کی واپسی کے باعث بس اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر رش بڑھ گیا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ عید کے موقع پر پردیسیوں کی بڑی تعداد میں آبائی علاقوں میں واپسی کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی تھیں۔