0

ایران اسرائیل کشیدگی تشویشناک ، سلامتی کونسل امن میں ناکام ہوئی ، پاکستان

پاکستان نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صورتِحال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، پاکستان نے کئی مہینوں سے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے کہا تھا خطے میں دشمنی کو روک کر غزہ میں جنگ بندی کی جائے، تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کا اظہار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں، یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن وسلامتی قائم رکھنے میں ناکام ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اب صورتِ حال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے، تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply