پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رحیم یار خان میں 6 ، بہاولپور 2، لودھراں میں ایک خاتون اور بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
بلوچستان میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ کئی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ، توبہ اچکزئی میں ریلوں میں گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی بہہ گئی جس سے ایک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
شدید بارشوں کے باعث چمن میں تیسرے روز بھی بجلی کی سپلائی معطل رہی جبکہ اولے پڑنے سے سیب، چیری، بادام اور خوبانی کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دریائے پنچکوڑہ میں سیلابی صورتِ حال کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔