پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 730 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1009 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔









