0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،100انڈیکس میں 858 پوائنٹس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 858 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 79ہزار876 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 79000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے سبب 48.29 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 36 ارب 26کروڑ 34 لاکھ 37 ہزار 929 روپے کا اضافہ ہوا۔ ایک صوبے اور وفاق کے درمیان سیاسی نوعیت کی محاذ آرائی کی کیفیت اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری میں تاخیر جیسے عوامل کے باعث کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر 74 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی۔

لیکن اختتامی لمحات میں شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کے اعلان کے ساتھ ہی نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ایک موقع پر 566 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی۔

اس دوران فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 365.82 پوائنٹس کے اضافے سے 79017.61 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کے ایس ای 30 انڈیکس 95.72 پوائنٹس کے اضافے سے 24912.63 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 197.29پوائنٹس کے اضافے سے 50974.94 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 323.12پوائنٹس کے اضافے سے 125120.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply