0

آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔ رواں ماہ بورڈ کے اجلاس میں اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔ جس کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں۔ جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ آئی ایم اہف کے بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔

قبل ازیں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا۔ جس میں پاکستان کے لیے نئے قرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply