وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا ہے۔
پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.70 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اگست سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،