0

ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اتوار کو علی الصبح اسلام آباد پہنچے گی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے اتوار کو علی الصبح اسلام آباد پہنچے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوموار سے پریکٹس سیشن شروع کریں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں18 اپریل کو جمعرات کے روز کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل دو کھلاڑی فن ایلنا ور ایڈم ملنے انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ (این سی بی) کے مطابق دونوں کیوی کھلاڑی ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر کردیا گیا۔

این سی بی نے بتایا کہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جن کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل کو شامل کیا جائے گا۔ اسی طرح فن ایلن کی جگہ آل راؤنڈر زیک فاولکس نیوزی لینڈ ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ روانگی سے قبل اہم کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے۔ دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی ٹوئنٹی میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن سمیت میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری جیسے بڑے کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروف ہونے کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں بنے۔

اسی طرح کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ، رچن رویندرا ڈیرل میچل بھی آئی پی ایل کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply