دیر بالا، مسلسل بارش کے بعد دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا، جس کے باعث قریب کے گھروں کو خالی کرنے کےاحکامات جاری کر دیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عرفان علی خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالوں میں جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور پانی کے بہاومیں مسلسل اضافے کے بعد دریائے پنچکوڑہ اور ندی نالیوں کے قریب کے گھرو ں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا۔
ڈپٹی کمشنر دیر بالا کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے عوام اور سیاح موسم صاف ہونے تک غیر ضرور سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دیر بالا کے میدانی علاقوں پر بارش اوربالا ئی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر نے کسی بھی قسم کے نقصان سے بچاؤ کیلئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔