0

ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر) نےملک میں ٹیکس چوروں کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آرکی جانب سے20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے، تاہم موبائل کمپنیوں نے وفاقی ادارے سے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ موبائل سمیں بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں، جس کے بعد اب ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں ٹیکس چوروں کی 5لاکھ میں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی مشاورت سے 14 لاکھ انڈرفائلرز کی شناخت کرلی گئی ہے۔ یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدن ہونے کے باوجود اپنے ریٹرنز فائل نہیں کیے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کونوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرنز جمع نہیں کروائے گئے۔ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس ہیں سے کی گئی ہے اور ان کی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ایف بی آر ، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد فیصلے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply