0

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500روپے کااضافہ

جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ4ہزار روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 2ہزار144روپےمہنگا ہو کر2لاکھ 60ہزار631روپےکا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 25ڈالر کے اضافے سے 2ہزار913 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 55روپے کے اضافے سے 3367روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 47روپے کے اضافے سے 2886روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply