اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے ،سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
جنوری میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی،جبکہ سوئی سددرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کے باعث ہوا۔









