0

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ  ، 13 ہزار 242 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا جس کےبعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 6 پیسے پر آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply