عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق زیرگردش افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں وضاحت پیش کی کہ میں نے شادی نہیں کی، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس کی پھیلائی ہوئی ہے۔
جیا پرادا کو 6 ماہ قید ،5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد
گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنی سٹوری میں مزید لکھا ہے کہ میرے متعلق یہ افواہ پھیلانے والوں کو میرے نئے گانے کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے۔
یاد رہے گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ علی سیٹھی نے ایک دوست سے شادی کرلی ہے، اسی وجہ سے گلوکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہے تھے۔