بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 2404 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 49000 ہزار روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1886روپےاضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
یاد رہے گزشتہ روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔









