0

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 514 روپے بڑھنے سے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے پر پہنچ گئی۔

اُدھر انٹر نیشنل مارکیٹ میں 6 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کے نرخ 2 ہزار 313 ڈالر ہوگئے۔

دوسری طرف ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply