پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1417روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.47فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1423روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1424روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.34فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1420روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1402روپے،راولپنڈی1386روپے،گوجرانوالہ1450روپے،سیالکوٹ1420،لاہور1461روپے،فیصل آباد 1400روپے،سرگودھا1400روپے،ملتان1429روپے،بہاولپور1450،پشاور1416روپے اوربنوں میں 1370روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1339 روپے ، حیدرآباد 1398 روپے ،سکھر 1500 روپے، لاڑکانہ 1416روپے،کوئٹہ 1450اورخضدارمیں 1443روپے ریکارڈ کی گئی۔