ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔
موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی کی اوسط قیمت میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہو گیا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی ا وسط فی کلو قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اداررہ شماریات کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 180 روپے تک ہے، ملک میں چینی کی ا وسط قیمت بڑھ کر 169 روپے 4 پیسے فی کلو کی سطح پر آ گئی ہے۔