اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں اقدامات اٹھائیں گے اور مہنگائی بتدریج کم ہو گی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وفاق میں کریں گے اس میں صوبوں کی مشاورت بھی شامل ہو گی۔ 14 اپریل کو واشنگٹن جا رہا ہوں اور واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی بتدریج کم ہو گی اور جو بھی اقدامات اٹھائیں گے ملکی مفاد میں اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال پوچھا کہ ن لیگ کی پالیسی کے مطابق چلیں گے یا اپنی کوئی نئی پالیسیز لائیں گے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ ہم ملک کی پالیسی کے حساب سے ہی چلیں گے۔