0

عیدالفطر کے3دن ریلوے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کر دی، عید کے تین دن ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

مسافر عیدالفطر کے تینوں دن اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، عید الفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply