0

بہاولنگر افسوسناک واقعہ ، مشتر کہ انکوائری کی جائیگی ، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج  نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں حال ہی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی جائےگی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے مسئلہ فوری طور پر حل کیا گیا مگر دو ریاستی اداروں کے درمیان بعض عناصر نے تقسیم پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تحقیقات کیلئے سیکیورٹی اور پولیس حکام بہاولنگر واقعہ کی مشترکہ انکوائری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply