فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر لی ہے، تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں موبائل سمیں بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں، جس پر عید کے بعد پہلے مرحلے میں ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کی 5لاکھ میں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی مشاورت سے 14 لاکھ انڈرفائلرز کی شناخت کرلی گئی ہے۔ یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدن ہونے کے باوجود اپنے ریٹرنز فائل نہیں کیے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کونوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرنز جمع نہیں کروائے گئے۔ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس ہیں سے کی گئی ہے اور ان کی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایف بی آر ، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔