غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچر 25 سینٹ کے اضافے سے 89.67 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 24 سینٹ بڑھ کر 85.47 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔ جس کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 1.8فیصد کے اضافے کے بعد89.67 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ۔ مئی کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 85 ڈالر 88سینٹس فی بیرل میں کیے گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ اور امریکا میں تیل کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اسی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں رواں مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔