0

اپریل کے بجلی بلوں میں 3روپے 82پیسے کی کمی ہوئی ، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ اپریل کے بجلی بلوں میں 3روپے 82پیسے کی کمی ہوئی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ڈالر کی کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ 

وزیر توانائی اویس لغاری نےایک بیان میں کہا کہ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4روپے 43پیسے تھی جو کم ہو کر 2روپے 75پیسے ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہوئی۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے حکومت کی طرف سے خصوصی تحفہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تمام تر توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے۔اپریل کے مہینے میں گزشتہ ماہ کی نسبت 3 روپے 82 پیسے کمی واقع ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ڈالر ریٹ پر انحصار ہوتا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply