0

صدرمملکت کاسندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل ججز بنانے کا حکم جاری

صدرمملکت آصف علی زرداری نےسندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل (فل) ججز بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

وزارت قانون کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے6 ججز کے مستقل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق  جسٹس امجد علی بویو،جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ ،جسٹس محمد عبدالرحمان ، جسٹس خادم حسین اور جسٹس ارباب سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ہونیوالےججز میں شامل ہیں۔

مستقل ہونے والے ججز کی تقریب حلف برداری 13 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ میں ہو گی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply