0

پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی

اسلام آباد : عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ”ڈیجیٹل اکانومی“ اور ”سیلاب سے بچاؤ“ کیلیے 149.7ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی پاکستان کے دو منصوبوں کے لیے 149.7ملین ڈالر کی منظوری دے دی، دو منصوبوں ”ڈیجیٹل اکانومی“ اور”سیلاب سے بچاؤ“کے لیے فنانسنگ کی منظوری دے گئی۔

ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں، جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کے ذریعے سے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی ارو شفافیت کو فروغ ملے گا۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اس کے ساتھ ہی سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کےلیے71.7ملین ڈالر مختص کیے، جن سے سیلاب سے بچاؤ یقینی بنایا جائے گا۔

اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیےٹیکنالوجی پرمبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کےخلاف خود کو مضبوط بنانےکیلئے پرعزم ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply