چنئی کی عدالت نے معروف بھارتی اداکارہ جیا پرادا کو6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیا پرادا کے بزنس پارٹنرز رام کمار اور راجو بابو کو بھی کیس میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھ دیا
جیا پرادا اور ان کے بزنس پارٹنرز چنئی میں ایک فلم تھیٹر کے مالک تھے لیکن نقصان کی وجہ سے انہوں نے چند برس قبل سنیما ہال بند کر دیا تھا۔
ملازمین نے تنخواہوں میں سے کٹوتی ہونے والی سوشل سکیورٹی رقم ادا نہ کرنے پر جیا پرادا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس کا آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔