زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ سے 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔









