اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کے معمولی اضافے سے 278 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 71 پیسے کا ہو گیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز 11 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی گراوٹ کا شکار رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 2.16 روپے اضافے سے 356.41 روپے سے بڑھ کر 358.57 روپے پر بند ہوا۔ یورو کی قیمت 72پیسے کے اضافے سے 301.29 روپے سے بڑھ کر 302.01 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں سوئس فرانک 56پیسے کی کمی سے 310.47 روپے سے گھٹ کر 309.91 روپے کا ہو گیا ۔جبکہ چینی یوآن اور جاپانی ین کی قیمت معمولی اضافے کے بعد بالترتیب 38 روپے 32 پیسے اور 1.7242 روپے ہو گئی ہے۔
خلیجی کی بات کریں تو گزشتہ روز کی طرح آج بھی سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ریال 3 پیسے کے معمولی اضافے سے 74 روپے 28 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت 2.69 پیسے اضافے سے 75.85 روپے سے بڑھ کر 75.83 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
10گرام سونا 1029روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے ہوگئی۔ یاد رہے ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔