0

تین روز میں مرغی کا گوشت 90 روپے کلو مہنگا

لاہور، عیدالاضحی کی آمد سے قبل مرغی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، تین روز میں مرغی کا گوشت 90 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج 32 روپے مزید اضافہ ہونے سے فی کلو قیمت 516 روپے تک پہنچ گئی۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت گذشتہ روز 46 روپے اور 09 جون کو 12 روپے کلو بڑھی تھی، اس طرح تین دن میں قیمت میں نوے روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 343 جبکہ پرچون ریٹ 356 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، فارمی انڈے بھی مزید 7 روپے مہنگے ہو گئے ہیں۔

سات روپے مہنگا ہونے سے فی درجن انڈوں کی قیمت 237 سے بڑھ کر 244 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بہاولنگر میں جوس پلانٹ سے 630 لیٹر غیر معیاری مشروبات تلف کر دیے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جوس پلانٹ بندکر کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تیار جوس پر کوئی لیبلنگ بھی نہیں کی جا رہی تھی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی کے دومختلف مقامات پر 3ہزار500لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیاں موٹروے ٹول پلازہ اور ٹھلیاں انٹر چینج پرکی گئیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 34 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں 2 لاکھ 35 ہزار لیٹر دودھ تھا، 6 دودھ بردار گاڑی مالکان پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائدکیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply