خام اسٹیل مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے، مسابقتی کمیشن نے انکوائری مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
مسابقتی کمیشن کی انکوائری رپورٹ کے مطابق خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا،انٹرنیشنل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافہ کیا۔
خام اسٹیل کے دونوں بڑے سپلائرز مل کر قیمتیں طے کرتے تھے،3سال میں خام اسٹیل کی قیمت میں 146000 روپے فی ٹن کا اضافہ کیا گیا۔
دونوں اسٹیل سپلائرز کے مابین سیکنڈری میٹریل کی فروخت پر بھی گٹھ جوڑ تھا ،اسٹیل ملز پر چھاپے کے دوران کارٹل بنانے کے واضح ثبوت حاصل ہوئے۔
مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کرکے فکس کرنا صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے،مارکیٹ میں ہر گٹھ جوڑ کو ناکام اور آزادانہ مقابلے کو یقینی بنایا جائے گا۔









