جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر12فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2024میں ملک میں 0.92ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.04ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اگست میں ملک میں 0.46ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 17فیصدکم ہے گزشتہ سال اگست میں ملک میں 0.55ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت کاحجم 2.41ملین ٹن ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 2.76ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔