0

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ہے۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے ، 35 پیسے پر آ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا تسلسل برقرار ہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جسے سے انڈیکس 80 ہزار900 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 81 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply