0

بجٹ، چینی اور گھی سمیت مختلف اشیا مہنگی ہونے کا امکان

آئندہ بجٹ میں چینی، گھی، صابن اور مصالحہ جات سمیت مختلف اشیا سیلز ٹیکس بڑھنے سے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد ہونے سے فی کلو ریٹ 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جب کہ ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5 سے 7 روپے کلو مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے اور الیکٹرونکس کی سینکڑوں اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی سینکڑوں اشیا بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے جب کہ کپڑوں کے درجنوں آئٹمز بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں لیدر کے درجنوں آئٹمز، مصالحہ جات، چائے اور قہوہ کی پتی، درجنوں برانڈ بیکنگ آئٹمز، نوڈلز، اسپاگیٹی اور پاستہ کے درجنوں آئٹمز، بچوں کے ناشتے کے درجنوں سیریل اور جام جیلی سمیت مارمالیڈ کے درجنوں آئٹمز بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

ٹشو اور پیپر نیپ کنس کے درجنوں آئٹمز، برتنوں کی سینکڑروں اشیا، بچوں کے ڈائیپرز سمیت کیمرہ، اسمارٹ واچ اور گھڑیاں بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس لگنے سے مہنگی ہوجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply