0

رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

رواں مالی سال  شہری ملکی تاریخ کاسب سے مہنگا پٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبوررہے،آئی ایم ایف شرائط کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اورڈیزل کےفی لٹر پر60روپےلیوی عائد کی گئی۔

یکم جولائی 2023 سے شروع اور 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خالص اضافہ فی لٹر 9روپے 72 پیسے تک بنتا ہےجبکہ اس وقت ڈیزل اورپٹرول کے فی لٹر پر60،60روپےکے حساب سےلیوی عائد ہے۔

16ستمبر 2023کونگران حکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لٹر پٹرول کی قیمت سب سےزیادہ331روپے 38پیسے اورفی لٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے18پیسےہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply