عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا حتمی اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا۔ واضح رہے یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔









