سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنوری 2025 کے دوران 3 ارب ڈالرزترسیلات زر موصول ہوئیں۔
اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال مجموعی طور پر 20ارب80کروڑ ڈالرز ترسیلات زر موصول ہوئیں،پچھلے مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ترسیلات زر میں 31.7 فیصد اضافہ ہوا۔
ترسیلات زیادہ ترسعودی عرب، یو اے ای ، برطانیہ اور امریکا سےموصول ہوئیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دسمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ احتجاجاً ترسیلات زر ملک میں نہ بھیجیں۔









