لاہور، فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے، فی درجن قیمت 294 روپے تک پہنچ گئی۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے، اس اضافے کے بعد قیمت 294 روپے ہو گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔









