0

ملک میں ہفتہ و ار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا،ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 17.96 فیصد ہوگئی۔

ایک ہفتے کے دوران 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا،7اشیا کی قیمتوں میں کمی، 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 32.23 فیصد اضافہ ہوا،انڈے 4.28 ، لہسن 3.23 اور ایل پی جی 1.73 فیصد مہنگی ہوئی،دال ماش 0.97 ، دال مونگ 0.83 اور آلو 0.70 فیصد مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.12 فیصد کمی ہوئی ،کیلے 1.55 اورآٹا 1.39 فیصد سستا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply