0

ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے پر مستحکم

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار200 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی ردوبدل کے 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 770 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2378 رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply